بولی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ٹھگس آف ہندوستان اور تیلگو فلم کی تصاویر وائرل

ممبئی : بولی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن جو ان دنوں اپنی آنے والی بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ اور تیلگو فلم ’سیا را ناراسہما ریڈی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔اگرچہ حال ہی میں 75 سالہ امیتابھ بچن کی فلم ’ 120: ناٹ آئوٹ ‘ کا ٹریلر بھی ریلیز ہوا ہے، جس میں وہ منفرد روپ میں اپنے عمر رسیدہ بیٹے کو سنبھالتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
تاہم ان کی تیلگو فلم ’سیا را ناراسہما ریڈی‘ کے کردار کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جب کہ ان کے مداح انہیں اس روپ میں دیکھ کر نہایت ہی پرجوش نظر آرہے ہیں۔امیتابھ بچن کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں لمبی سفید داڑھی میں کسی ہندو جوتشی اور گرو کے روپ کی طرح دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ ان کے میک اپ سے وہ اپنے روپ سے کافی بدلے نظر آرہے ہیں۔امیتابھ بچن کی یہ تصاویر انہوں نے خود ٹوئیٹ کیں، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ان کی ان تصاویر کی ٹوئیٹس کو ہزاروں افراد نے ری ٹوئیٹ کیا، جب کہ ہزاروں مداحوں نے ان کی یہی تصاویر اپنے سوشل اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں۔۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp