Salman Khan's Black Buck Cse Verdict To Be Announced On 5th April

اداکار سلمان خان کیخلاف نایاب ہرن کیس کے بدنام زمانہ کیس کا فیصلہ محفوظ

جودھپور : بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان، چھوٹے خان سیف علی خان، اداکارہ تبو، نیلم اور ایک بھارتی شہری کے خلاف نایاب ہرن کیس کے بدنام زمانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے نایاب کالے ہرن کیس کے غیر قانونی شکار کے 20 سال پرانے کیس کا فیصلہ درجنوں سماعتیں کرنے کے بعد محفوظ کیا۔واضح رہے کہ سلمان خان، سیف علی خان، تبو، نیلم اور شنیت سنگھ نامی شخص کے خلاف 2 اکتوبر 1998 میں ضلع جودھپور کے تھانہ لونی کے علاقے میں کالے رنگ کے نایاب ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے کا الزام تھا۔
ان تمام اداکاروں پر 20 سال قبل ہی کانکانی نامی گاؤں کے رہائشی افراد کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش کی گئی تھی۔کیس کی سماعت گزشتہ 20 سال سے جاری تھی، جس پر عدالت نے درجنوں سماعتیں کیں۔ جودھپورچیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دیوکمار کھتری کی عدالت نے کیس پر 29 مارچ کو فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فیصلے کو آئندہ ماہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا۔
عدالت نے فیصلے کو محفوظ کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ملزمان فیصلے سنائے جاتے وقت عدالت میں موجود ہوں۔عدالت نے سلمان خان، سیف علی خان، تبو، نیلم اور سنیت سنگھ کو 5 اپریل کو عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا۔اداکار پرالزام تھا کہ 1998 میں انہوں نے راجستھان میں فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرن کا شکار کیا جہاں جانوروں کا شکار کرنا غیر قانونی تھا۔۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp