ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم’’ونڈر ویمن‘‘ کے سیکوئل کی عکسبندی جون میں شروع ہوگی

لاس اینجلس ۔ : ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم’’ونڈر ویمن کے سیکوئل کی عکسبندی جون سے شروع ہوگی۔ فلم کے سیکوئل کو’’ ونڈر ویمن ٹو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ شمالی ورجینیا اورکولمبیا میں اس سال جون سے شروع کی جارہی ہے۔ فلم کا مرکزی کردار ڈیانا پرنس کا ہے جس کو گیل گیڈوٹ ہی ادا کریں گی۔ دوسری کاسٹ میں کرسٹن ویگ اور کرس پائن شامل ہیں۔ فلم کا پس منظر1980 ء کی دہائی میں تشکیل دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp