بوبی دیول نے فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی لیوا میں مکمل کر لی

فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ڈیزی شا، ثاقب سلیم، انیل کپور اور سلمان خان شامل

ممبئی : بھارتی اداکار بوبی دیول نے فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی لیوا میں مکمل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادکار بوبی دیول نے سماجی میل جلو کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیلفی شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لیوا میں فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔ فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ڈیزی شا، ثاقب سلیم، انیل کپور اور سلمان خان شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp