رومانٹک کامیڈی فلم سات دن محبت ان کے دونوں مرکزی کرداروں کا اکھٹا موشن پوسٹر ریلیز

فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے

ممبئی : رومانٹک کامیڈی فلم سات دن محبت ان کے دونوں مرکزی کرداروں کا اکھٹا موشن پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپوٹر کے مطابق پوسٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شہریار منور اور ماہرہ خان کسی مشکل کے شکار ہیں۔فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جبکہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔
فلم ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے ،ْہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا ،ْجسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔اس سے پہلے شہریار منور کے کردار ٹیپو اور ماہرہ خان کے کردار نیلی کے الگ الگ پوسٹرز جاری کی گئے تھے۔فلم کے انسٹاگرام اکائونٹ پر یہ موشن پوسٹر جاری کیا گیا جس کے کیپشن پر لکھا تھا کہ انتظار ختم ہوگیا، ٹیپو اور نیلی کا آفیشل پوسٹر یہ رہا، ساتھ ہے سپنوں کی رانی، کیا بدلے گی ٹیپو کی کہانی۔
اس فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے جس میں ماہرہ خان نے ٹیپو کی کزن نیلی کا کردار ادا کیا ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، آمنہ الیاس، میرا سیٹھی، عامر قریشی، حنا دلپذیر اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔یہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp