Naseem Vicky's Father Passes Away

اداکارنسیم وکی کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار تعزیت

لاہور : معروف کامیڈین اداکارنسیم وکی کے والد کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہدایتکار سید نور ، صائمہ نور ، زارااکبر ، ہما علی ، صوبیہ خان ، مہک نور ، ہنی شہزادی ، آئشاچوہدری ، آفرین پری ، ماہ نور ، مون بٹ خالد عباس ڈار ،سہیل احمد ، امان اللہ ، بلال خان ، قیصر ثناء اللہ ، سخاوت ناز ، گوشی خان ، ظفری خان ، نجم زیدی ، قیصر پیا ، امانت چن ، حسن مراد ، طاہر انجم ، آصف راہی ، ناصر چنیوٹی ، سردا ر کمال ، افتخار ٹھاکر ، نواز انجم اور قیصر جاوید سمیت دیگر نے نسیم وکی سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ نسیم وکی کے والد کے انتقال پر ہمیں دلی صدمہ ہوا ہے اور ہم نسیم وکی کے دکھ میں شریک ہیں ۔دعاہے کہ خدا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp