گلوکارہ ترنم ناز نے اسلام آباد میں اپنی آواز کا جادو جگا کر شرکاء پر سحر طاری کردیا

لاہور : گلوکارہ ترنم ناز نے اسلام آباد میں اپنی آواز کا جادو جگا کر شرکاء پر سحر طاری کردیا۔بتایا گیا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی اکلوتی شاگرد گلوکارہ ترنم ناز نے اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنے فن کا جادو جگایا ۔ ترنم ناز نے شو کے دوران اپنے گانوں کے ساتھ ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے بھی پیش کئے جس پر ان کو بھرپورداد دی گئی ۔ترنم ناز نے اپنی خوبصورت گائیکی سے شرکا ء پر سحرطاری کئے رکھا اور وہ آخر تک بڑی توجہ کے ساتھ ترنم ناز کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp