ابھیشیک بچن فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی میں مصروف

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن ان دنوں فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر فلم ’’من مرضیاں‘‘ میں حلیے کی تصویر شئیر کی ہے جس میں ابھیشیک بچن نے سر پر پگڑی باندھ رکھی ہے اور ابھیشیک بچن پہلی بار اس حلیے میں پردہ سکرین پر نظر آئیں گے۔ فلم میں وکی کوشل اور تاپسی پنو اہم کردارادا کر رہی ہیں ۔ فلم 7ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp