Man’s Horrific Experience Explains Why You Shouldn’t Stifle A Sneeze

چھینک کو روکنے کا انجام کیا ہوسکتا ہے؟

کھانسی اور چھینک سے بیماریاں پھیلتی ہیں لیکن انہیں روکنا  بھی جان لیوا ہوسکتا ہے۔اس کااندازہ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں  ہوا۔ اس میں بتایا گیا کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ شخص نے ناک اور منہ بند کر کے چھینک روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کا  حلق پھٹ گیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چھینک کو ناک یا منہ بند کر کے روکنا خطرناک ہو سکتا ہے، اس سے بچنا چاہیے یہ بہت سے پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

لندن کے یونیورسٹی ہاسپیٹل لیوشام کے کنسلٹنٹ انتھونی ایمٹ نے ٹائم میگزین کو بتایا کہ اگرچہ معاشرتی طور پر یہ قابل قبول نہیں لیکن محفوظ طریقہ یہی ہے کہ جب بھی چھینک آئے زور سے چھینکیں اور جراثیموں کو ٹشو پر روکیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب آپ چھینکتے ہیں تو ہوا 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باہر نکلتی ہے۔ اگر اپ ہوا کا یہ دباؤ سینے میں ہی رکھیں گے تو یہ بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp