فواد اور دپیکا (کل) ایک ساتھ دبئی کے اسٹیج پر جلوے بکھیریں گے

, پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سپر اسٹار فواد خان ایک بار پھر دپیکا پڈوکون کے ساتھ اسٹیج پر دکھائی دیں گے

اسلام آباد : پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور بھارت کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون (کل) جمعہ کو ایک بار پھر اسٹیج پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔دبئی میں منعقد فلم فیئر مڈل ایسٹ کی تقریب میں بالی وڈ سمیت پاکستانی اسٹارز بھی شرکت کریں گے جن میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن، کرن جوہر، جیکی شروف اور دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیںجبکہ پاکستان سے سپر اسٹار فواد خان اور اداکارہ مہوش حیات فلم فیئر مڈل ایسٹ کی تقریب میں شریک ہوں گی۔
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سپر اسٹار فواد خان ایک بار پھر دپیکا پڈوکون کے ساتھ اسٹیج پر دکھائی دیں گے۔اس سے قبل فواد اور دپیکا ایک ساتھ بھارتی معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے شو اسٹوپر کے طور پر ایک ساتھ ریمپ پر واک کر چکے ہیں۔آئیفا ایوارڈ میں فواد، دپیکا کے لیے گانا بھی گا چکے ہیں ،ْ دپیکا نے گھٹنوں پر بیٹھ کر ان کی تعریف بھی کی تھی۔حتی کہ دپیکا تو فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکی ہیں۔فواد خان کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں جو انہیں بالی وڈ فلم نگری میں کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ فواد خان بالی وڈ فلم ’ اے دل ہے مشکل‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’خوبصورت‘ میں کام کرچکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp