Pakistani Singer Zamad Baigb Suffers Serious Injures After Horrifc Car Accident In Lahore

معروف گلوکار لاہور میں خوفناک حادثے کا شکار، جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں

لاہور : معروف گلوکار لاہور میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار زماد بیگ لاہور میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ زماد بیگ بدھ کی شب کو لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ حادثے کے باعث زماد بیگ کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے زماد بیگ کے جسم کی ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ امکان ہے کہ وہ کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp