معروف اداکار لطیف کپاڈیا کی 16 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد ۔ : معروف اداکار لطیف کپاڈیا کی 16 ویں برسی جمعرات کو منائی گئی۔ لطیف کپاڈیا ٹیلی ویژن اور سٹیج کے معروف اداکار تھے۔ لطیف کپاڈیا نے 1953ء میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے بہت سے سٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’’قصہ سوتے جاگتے کا‘‘، ’’ایک دن کا سلطان،، اور ’’پھر بھی ہم جیتے رہے‘‘ نے عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔ 1967ء میں انہوں نے پہلے ٹی وی ڈرامہ ’’شیشے کا آدمی‘‘ میں کام کیا۔ بعدازاں انہوں نے بارش، ففٹی ففٹی، برزخ، نادان نادیہ اور شکست آرزو میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔انہیں 23 مارچ 2001ء کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ لطیف کپاڈیا 29 مارچ 2002ء کو 68 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp