ولی حامد خان کمرشل شوٹ کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور : اداکار و ماڈل ولی حامد خان کمرشل شوٹ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ولی حامد خان ایک معروف برانڈ کے ملبوسات کے کمرشل شوٹ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔ ان کا یہ شوٹ 20مارچ سے شروع ہوا تھا مگر انہوں نے 23اور 25مارچ کو اپنے راگا بوائیز بینڈ کے ساتھ اوکاڑہ اور ملتان میں پرفارم کیا اور اب دوبارہ کمرشل کے شوٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ توقع ہے کہ رواں ہفتے ان کو شوٹ مکمل ہو جائے گا ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp