ظفر ارشاد اور مجاہد رانا پرستاروں کی محبت میں گرفتار ،لاہور میں اسٹیج ڈرامہ چھوڑ کر راولپنڈی پہنچ گئے

دونوں فنکار کل سے ریالٹو تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ نشہ سجناں دا ‘‘ میں پرفارم کریں گے

لاہور : اداکار ظفر ارشاد اور مجاہد رانا کو راولپنڈی کے پرستاروں نے دوبارہ اپنی محبت میں گرفتار کرلیا ،لاہور میں اسٹیج ڈرامہ چھوڑ کر راولپنڈی میں کل ( جمعہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ نشہ سجناں دا ‘‘ میں پرفارم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ظفر ارشاد پچھلے دو ماہ سے راولپنڈی میں ہونیوالے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کررہے تھے جس کے بعد لاہور واپس آکر انہوں نے اسٹیج ڈرامے میں حصہ لیا تاہم اب وہ دوبارہ راولپنڈی کے ریالٹو تھیٹر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آج بروز جمعہ سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ نشہ سجناں دا ‘‘ کی سنسر ریہرسل میں حصہ لیا ۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نینا چوہدری ، حناء مغل ، عابدہ بیگ ، سونیا چوہدری ، افشاں خان ،مجاہد رانا ،سلیم ساجن ،امتیاز مغل ، فرح ملک ، ریاض خان اور کاشف برال شامل ہیں ۔ ڈرامے میں رائٹر و ڈائریکٹر کے فرائض ظفر ارشاد انجام دے رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp