Mahira Khan Delibaretely Circulates Her Smoking Video On Social Media: Claims Artists

مائرہ خان نے سگریٹ نوشی کی ویڈیو خود سوشل میڈیا پر وائرل کروائی ‘ شوبز حلقوں کا دعویٰ

مائرہ خان بھی فلمسٹار میرا کے نقش و قدم پر چل پڑیں ، مختلف طریقوں کے ذریعے شہ سرخیوں کا حصہ رہنا چاہتی ہیں

لاہور : شوبز سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ مائرہ خان نے اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو خود سوشل میڈیا پر وائرل کروائی ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ مائرہ خان بھی فلمسٹار میرا کے نقش و قدم پر چل پڑی ہیں اور خود کو میڈیا میں ان رکھنے کیلئے مختلف طریقوں کے ذریعے شہ سرخیوں کا حصہ رہنا چاہتی ہیں۔ ان حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ بھی سگریٹ نوشی کی تصاویر مائرہ خان نے خود ہی وائرل کروائی تھیں اور اب ان کے ایک ڈانس کی ویڈیو بھی ہے جو وہ آئندہ دو تین ماہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کروانے کا پروگرام بنا چکی ہیں۔تاہم اس حوالے سے مائرہ خان کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp