ماہرہ خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو تقریباً ساڑھے 5 سال بعد وطن آمد پر خوش آمدید کہا

کراچی : اداکارہ ماہرہ خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو تقریباً ساڑھے 5 سال بعد وطن آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔سوات کی گل مکئی کی ساڑھے 5 سال بعد وطن واپسی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ملا جلا ردعمل سامنے آیاوہیں اداکارہ ماہرہ خان نے ملالہ کو پاکستان واپسی پر نہایت خوش گوار انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔ ماہرہ خان نے ملالہ کی آمد پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں چھوٹی بچی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاکہ’’بے بی گرل ملالہ، گھر میں خوش آمدید‘‘۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp