ماہرہ اور فواد کی سیلفی کے بولی وڈ میں چرچے

پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فواد خان کیساتھ سیلفی شیئر کی

ممبئی : پاکستان کے دو نامور اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی سیلفی کے چرچے بالی ووڈ میں ہونے لگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دونوں کو اپنے ڈرامے ہمسفر کے بعد صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بیحد پسند کیا گیاجس کے بعد مداح ان کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بیتاب رہتے ہیں۔ہمسفر کے بعد یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کسی اور پروجیکٹ میں نظر نہیں آئے تاہم حال ہی میں ان کی ایک ساتھ لی گئی ،ْسیلفی کے چرچے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب ہوئے۔
پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فواد خان کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی جس میں حمزہ علی عباسی بھی ان دونوں کے ساتھ موجود ہیں۔ان کی اس سیلفی کو ہندوستان میں بھی مداحوں نے بیحد پسند کیا جبکہ بہت سے شائقین نے ان سے دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے کی درخواست بھی کی۔اس سیلفی پر ماہرہ نے ہوگیا جیز کا کیپشن بھی لگایا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے شاندار فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا دیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp