اپنے کیریئر اور معاوضہ حاصل کرنے کیلئے لڑنا پڑا، کنگنا

ممبئی : بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے اپنے کیریئر کو اس مقام تک پہچانے کیلئے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جس کے بعد میں صرف انڈسٹری کے لوگ ہی نہیں بلکہ ان کے مداح بھی بخوبی جانتے ہیں۔کنگنا رناوٹ کا نام صرف بہترین اداکاری کے لیے ہی سامنے نہیں آتا بلکہ وہ اپنے بیباک انداز کی وجہ سے بہت سے تنازعات کا شکار بھی بنتی رہتی ہیں۔وہ اس وقت بولی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں سے ایک مانی جاتی ہیں۔
اپنے منفرد انداز کے بارے میں اداکارہ نے حال ہی میں دیے ایک انٹرویو میں اپنی بہادری کی وجہ بتائی۔کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ ’ایمانداری کی بات کی جائے تو میں باہر یہ سوچ کر کبھی نہیں جاتی کہ مجھے معاشرے کو تبدیل کرنا ہے، میں ایک اچھی انسان ہوں پر بہترین نہیں، میں اپنے حقوق کے لیے لڑنا جانتی ہوں‘۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp