جیکولین فرنینڈس بہت محنت سے کتھک ڈانس سیکھ رہی ہیں، استانی چروی

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کتھک ڈانس کی استانی چروی نے کہا ہے کہ جیکولین فرنینڈس بہت محنت سے کتھک ڈانس سیکھ رہی ہیں اور وہ بخوبی جانتی ہیں کہ انہوں نے کس سٹیپ پر چہرے کا کیسا تاثر دینا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس ان دنوں پول ڈانس کے بعد اب کتھک ڈانس کی تربیت لے رہی ہیں۔ ان کی استانی چروی کا کہنا ہے کہ جیکولین ایک بہترین ڈانسر ہیں جو بخوبی جانتی ہیں کہ انہوں نے حاضرین کے سامنے چہرے کے تاثر کیسے دینے ہیں۔ جیکولین فرنینڈس ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ریس تھری‘‘ پر کام کر رہی ہیں جو جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp