ورون کے پاکستانی گیت گانے کی وڈیو مقبول

نئی دہلی : بالی وڈ اداکار ورون دھون نے پاکستانی گیت گایا، ان کی وڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اداکار ورون دھون کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کا مقبول ترین گیت گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس وڈیو میں اداکار ورون شرما بھی ان کیساتھ گیت کے بول دہرارہے ہیں جبکہ بیک گراونڈ میں اصل گیت کی آڈیو بھی سنائی دے رہی ہے۔ورون ان دنوں اپنی فلم ' اکتوبر' اور 'سوئی دھاگہ' کی شوٹنگ مکمل کررہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp