یامی گوتم نے سوشل میڈیا پر پول ڈانس کی وڈیو جاری کر

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے سوشل میڈیا پر پول ڈانس کی وڈیو جاری کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یامی گوتم نے سوشل میڈیا پر پول ڈانس کی وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پول ڈانس فٹنس کے لئے بہترین ہے اور یہ کام کے دوران اپنی فٹنس کو بہتر کرنے کا بہترین طریقہ ہے، اور میں اسے کرتے ہوئے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اس میں کچھ نیا بھی کروں لیکن اس بارے ابھی میںمنصوبہ بندی کر رہی ہوں ۔یامی گوتم ان دنوں فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ پر کام کر رہی ہیں جو رواں سال اگست میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ فلم کی کاسٹ میں شاہد کپور، شردھا کپور اور یمی گوتم شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp