ستارہ بیگ شائقین کے اصرار اور پر زور فرمائش پرکل فیصل آباد میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی

لاہور : اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ شائقین کے اصرار اور پر زور فرمائش پر کل سے فیصل آباد میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ستارہ بیگ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے چاہنے والے ملک بھر میں موجود ہیں اس لئے وہ ملک کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ آج سے سٹار تھیٹر میں "آدیکھ تماشا" میں اپنے حسن کا جادو جگائیں گی۔ستارہ بیگ نے کہا کہ وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کیونکہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں وہاں شائقین کا جم غفیر لگ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کہ شہرت سے نالاں کئی لوگوں نے مختلف اوچھے ہتھکنڈے بھی اپنائے لیکن اللہ تعالی نے ہمیشہ انہیں سرخرو ہی کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp