عامر خان نے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی، ترجمان

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار عامر خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عامر خان ان دنوں صرف ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ پر کام رہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے بارے میں گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ وہ ہندوئوں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کی زندگی پر بننے والی فلم میں اہم کردار ادا کریں گے جس پر ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، عامر خان کی ابھی پوری توجہ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ پر ہے اور انہوں نے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی ۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ، مونی رائے، کترینہ کیف، فاطمہ ثناء شیخ اور عامر خان شامل ہیں، فلم 7نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp