کرن جوہر کی ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 15ملین سے تجاوز کر گئی

ممبئی۔ : بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 15ملین سے تجاوز کر گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 15ملین سے تجاوز کر گئی۔ کرن جوہر ان دنوں ایک پروگرام ’’انڈیا نیکسٹ سپر سٹار ‘‘ میں بطور جج نظر آرہے ہیں۔ کرن جوہر کی نئی آنے والی فلموں میں ’’دھڑک‘‘، ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیرٹو‘‘ ، ’’کیسری‘‘ ، ’’ڈرائیو‘‘ اور ’’براہمسترا‘‘ شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 مارچ 2018

Share On Whatsapp