سبز مرچ بینائی کی بحالی،کینسر سے بچائو، معدہ کی درستگی، ہڈیوں کی مضبوطی سمیت کئی بیماریوں سے بچائو فراہم کرتی ہے، ماہرین

ہانگ کانگ ۔ : ہانگ کانگ کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ناپختہ حالت میں اتاری جانے والی سبز مرچ بینائی کی بحالی،کینسر سے بچائو، ہڈیوں کی مضبوطی سمیت کئی بیماریوں سے بچائو فراہم کرتی ہے۔ سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبز مرچ میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کے باقائدہ استعمال سے بینائی کی بحالی،کینسر سے بچائو، معدہ کی درستگی، ہڈیوں کی مضبوطی سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سبز مرچ ہماری جلد کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ اس کے باعث ہماری جلد ترو تازہ رہتی ہے اور اس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا ، سبز مرچ میں پایا جانے والا وٹامن اے بینائی کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ علاہ ازیں سبز مرچ میں وٹامن بی سکس، کاپر، پوٹاشیم، فولاد، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے جو ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔
سبز مرچ سے مدافعتی نظام مضبوط اور موڈ خوشگوار رہتا ہے۔سبز مرچ کھانے سے ہمارا جسم اینڈورفین ہارمون خارج کرتا ہے۔ یہ ہارمون ہمارے دماغ تک جاتا ہے۔ اگر سبز مرچ کو سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سبز مرچ سے پھیپھڑوں کے کینسر بچائو، ہڈیوں کی مظبوطی، کھانسی ، ہیضہ ، شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کا خاتمہ ،قلب میں تحریک پیدا کرنے ، جسم سے فالتو چربی کم کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp