Indian Fils Director Quit Smoking After 23 Years

ہنسل مہتا 23 سال کی طویل جدوجہد کے بعد سگریٹ نوشی ترک کرنے میں کامیاب ہوگئے

ممبئی ۔ : بالی وڈ ہدایتکار ہنسل مہتا 23سال کی طویل جدوجہد کے بعد آخر کار سگریٹ نوشی ترک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنسل مہتا نے حال ہی میں سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں گزشتہ 23سال سے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور گزشتہ ماہ وہ بہت بیمار بھی ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو گئے ہیں اورسگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔ ہدایتکار ان دنوں راج کمار رائو کے ساتھ فلم ’’اومترا‘‘ پر کام کر رہے ہیں جو 20 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp