اداکار عامر خان عالمی ویب سیریز میں ہندوئوں کے روحانی پیشوا کا کردار ادا کریں گے

ممبئی : اداکار عامر خان عالمی ویب سیریز میں ہندوئوں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کا کردار ادا کریں گے۔عامر خان سے ہندوئوں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کے لئے رابطہ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں عامر خان نے لاس اینجلس کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی۔ عامر خان نے ویب سیریز کے لئے حامی بھر لی ہے۔سیریز کے لئے عالیہ بھٹ کا نام بھی سامنے آرہا ہے لیکن ان کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp