ورون دھون نے سلمان خان کو اپنا بڑا بھائی اور استاد قرار دے دیا

ممبئی : بالی وڈ اداکار ورون دھون نی سلمان خان کو اپنا بڑا بھائی اور استاد قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون نے مداحوں کیلئے ٹویٹر پر ایک سوال جواب سیشن کیا جس میں مداحوں نے سلمان خان کی ایک جملے میں تعریف کرنے کے لئے کہا جس پر ورون دھون نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیںاپنا بڑا بھائی اور استاد مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان بہترین اور انسانیت کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والے انسان ہیں۔ ورون دھون ان دنوںفلم ’’اکتوبر‘‘پر کام کر رہے ہیں جو13اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp