کشمیر کی آزادی پر بننے والی پہلی پاکستانی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

کراچی : کشمیر کی آزادی پر بننے والی پہلی پاکستانی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار معمر رعنا،ندیم بیگ اور سونیا حسین ادا کررہے ہیں۔بھارتی فوج سیمقبوضہ کشمیرکو آزاد کرانے کا عزم۔ آزادی کی جنگ لڑنے والیمجاہدین اب نظر آئیں گے بڑے پردے کی اسکرین پر۔نئی پاکستانی فلم آزاد کاٹریلر ریلیزکردیاگیا ہے۔ مقامی سینما میں ٹریلر کی تقریب میں فلم کی کاسٹ اور کرئیو سمیت شوبز کے چمکتے ستاروں نے شرکت کی اور فلم کی کامیابی کیلئے اپنی خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
فلم میں مرکزی کردارادا کر رہے ہیں ندیم بیگ، معمر رعنا اور سونیا حسین۔ فلم کو لندن سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خوبصورت نظاروں میں فلمایا گیا ہے۔ فلم آزادی عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp