Indian Film Makers Humiliate Pakistani Artists By Giving Them Third Class Work: Mehwish Hayat

مہوش حیات نے بھارت میں پاکستانی اداکاراوں کیساتھ کیے جانے والے شرمناک کام کا پردہ چاک کردیا

لاہور : اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں‘ آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں‘مجھے مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پاکستانی فنکارشہرت کیلئے بھارت جاتے ہیں مگر آجکل بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کر رہا ہے اس پر انکی آنکھیں کھل جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہماری اپنی پرودکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp