ْ ایف بی آر نے ٹیکس چور اداکارائوں کے بنک اکائونٹس اور خفیہ جائیداد کا ریکارڈ جمع کر لیا

لاہور : ایف بی آر نے ٹیکس چور اداکارائوں کے بنک اکائونٹس اور خفیہ جائیداد کا ریکارڈ جمع کر لیا‘ ٹیکس چور فلم‘ ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارائوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ایک خصوصی ٹیم نے ٹیکس چور اداکارائوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور اب ان کے خلاف کارروائی کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں انہیں نوٹسز بھجوائے جائیں گے اور اس کے باوجود ٹیکس نہ دینے والی اداکارائوں کے خلاف جائیداد کی ضبطی سمیت جرمانے اور دیگر کارروائی بھی کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp