ْ نامور اداکارہ پلک رانا کی’’تازہ ڈرائی فروٹ‘‘میں شاندار پرفارمنس، شائقین جھومنے پر مجبور

لاہور : نامور اداکارہ پلک رانا کی’’تازہ ڈرائی فروٹ‘‘میں شاندار پرفارمنس، شائقین جھومنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق وہ ان دنوں پروڈیوسر ارشد چوہدری کے ڈرامہ میں پر فارم کر رہی ہیں جبکہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں سدرہ نور،خوشبو،ماہ نور ،اور دیگر شامل ہیںپلک رانا نے کہا کہ یہ سب اللہ کا فضل اور شائقین کے بدولت ممکن ہے۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے فینز کو مایوس نہ کروں۔ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور وہ سارا دھیان اپنے کام کی طرف رکھتی ہیں جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقینا آپ کی پرفارمنس کو داد بھی دینگے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp