رابی پیرزادہ 15اپریل کو ٹیبل ٹینس سپرلیگ میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی

لاہور : گلوکارہ رابی پیرزادہ 15اپریل کو ٹیبل ٹینس سپرلیگ میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔سپر لیگ راولپنڈی میں ہو رہی ہے۔رابی پیرزادہ کے ساتھ عاطف اسلم بھی پرفارم کرینگے۔گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کھیلوں کی واپسی اچھا شگون ہے۔کرکٹ لیگ کے بعد ٹیبل ٹینس لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے۔اسی طرح فٹ بال ،کراٹے اور ہاکی کی لیگ بھی پاکستان میں ہونی چاہیے۔ملک میں امن کی بحالی کا کریڈٹ افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔جن کی قربانیوں سے آج کھیلوں کے ویران میدان آباد ہو رہے ہیں۔انٹر نیشنل سٹارز بلا خوف خطر پاکستان آئیں پاکستانی پیار کرنے والے قوم ہے اور کھیلوں سے دلی لگا? رکھتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 مارچ 2018

Share On Whatsapp