Mahira Khan Falls Into Another Controversy

ماہرہ خان سگریٹ نوشی کی عادت سے جان نہ چھڑوا سکیں، ایک اور متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کراچی : ماہرہ خان سگریٹ نوشی کی عادت سے جان نہ چھڑوا سکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل معروف اداکارہ ماہرہ خان امریکہ میں بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کیساتھ سرعام سگرٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ کو اچھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر ماہرہ خان اسی قسم کے تنازعے کا شکار ہو گئی ہیں۔ ماہرہ خان کی ایک اور متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ماہرہ خان کو سرعام ایک تقریب کے دوران تمباکو نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہوئے ہیں۔ جبکہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 مارچ 2018

Share On Whatsapp