فرحان اختر کا ذاتی فیس بک اکانٹ بند کرنے کا اعلان

ممبئی : بولی وڈ کے نامور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر فرحان اختر نے اپنے ذاتی فیس بک اکانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ٹوئٹر پر شیئر کردہ ٹویٹ میں فرحان اختر نے اپنے مداحوں کو گڈ مارننگ کہتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا ذاتی فیس بک اکانٹ ہمشیہ کے لیے بند کررہے ہیں، البتہ ان کا فرحان اختر لائو نامی تصدیق شدہ اکانٹ فعال رہے گا۔
خیال رہے کہ 44 سالہ اداکار نے فیس بک چھوڑنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب حال ہی میں دنیا بھر میں سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ فیس بک پر موجود 50 ملین افراد کے ڈیٹا کو حاصل کرکے اس کا غلط استعمال کرنا تھا۔فرحان اختر نے تو اپنی ٹویٹ میں فیس بک چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی البتہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے باعث ہی اس ویب سائٹ سے اکانٹ ختم کرنے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ فرحان اختر اس وقت اپنی کامیاب فلم سیریز ڈان کے تیسرے حصے کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 مارچ 2018

Share On Whatsapp