رقاصہ نور سحر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتولہ کے لواحقین کا ڈی آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان

ایبٹ آباد۔ : رقاصہ نور سحر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور انصاف نہ ملنے پر مقتولہ کے لواحقین نے ڈی آئی جی کے آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ رقاصہ نور سحر کی والدہ نے بتایا کہ چند ماہ قبل تھانہ کینٹ کی حدود سبزی منڈی کے قریب اس کی بیٹی نور سحر کو اس کے سابق شوہر نے تین ساتھیوں کے ہمراہ گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس کی تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کروائی تھی۔ کینٹ پولیس اس کی بیٹی کے قاتل ملک شیراز کی پشت پناہی کر رہی ہے اور اس کو ابھی تک گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔ ہم نے کئی بار ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایچ او کینٹ کو درخواستیں دی مگر کوئی ایکشن نہیں ہو سکا جس پر ہ پورے خیبر پختونخوا کی رقاصوں کے ہمراہ جلد ڈی آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کریں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 مارچ 2018

Share On Whatsapp