زاہد احمد اور ہانیہ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل "وصال" 28مارچ سے آن ایئر ہوگا

کراچی : فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی کی مشترکہ پروڈکشن اوربگ بینگ انٹرٹینمنٹ کاشاہکار ڈرامہ سیریل 'وصال'کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، ڈرامہ آج 28مارچ 2018سے آن ایئر ہوگا، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں زاہد احمد ، ہانیہ عامر اور صبور علی شامل ہیں، جبکہ دیگر کرداروں میں فردوس جمال، توقیر ناصر، سیفی حسن اور ولید زیدی نظر آئیں گے۔ڈرامے کی ہدایات اس سے قبل شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامہ سیریل 'مقابل'کے ڈائریکٹر علی حسن نے دیں ہیں جبکہ کہانی معروف رائٹر ہاشم ندیم نے تحریر کی ہے،ڈرامے کی کہانی میں بھرپور محبت، دوستی اور دھوکہ کو عنوان بنایا گیا ہے، ڈرامے کے OSTمیں شکر ونڈہ سے مقبولیت حاصل کرنے والے معروف سنگر 'اسرار'نے اپنی آواز کا جادوجگایا ہے۔
ڈرامہ بگ بینگ کے سپرہٹ ڈرامہ سیریل "ایسی ہی تنہائی "کے ٹائم سلوٹ جو کہ سال 2018کے پہلی سہ ماہی میں شروع کیا گیا تھا کہ وقت ہر بدھ کی رات 8 بجے ARY ڈیجیٹل سے نشر ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 مارچ 2018

Share On Whatsapp