پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’عالمی یوم تھیٹر ‘‘ منگل کو منایاگیا

فیصل آباد۔27 مارچ : پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن منگل کوبھر پور طریقے سے منایاگیا ۔اس دن کو منانے کا آغاز 27 مارچ 1961میں انٹرنیشنل تھیٹر انسٹی ٹیوٹ کی کاوش سے ہوا ۔اس دن دنیا بھر کے لئے تھیٹر کی نامور شخصیات کی جانب سے پانچ منتخب پیغامات جاری کئے جاتے ہیں جن میں وہ دنیا سے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے اس شعبے میں فنکاروں کی محنت،معاشرہ سازی میں ان کے مثبت کرداراور اس شعبے کی افادیت کا ذکر کرتے ہیں اور قوموں کی ثقافت سے اس کا تعلق اجاگر کرتے ہیں۔
پاکستان میں اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ، سٹی ہیڈکوارٹرز پر خصوصی تقریبات بھی منعقد کی گئیںجس میں تھیٹر کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے۔ فن کے شائقین نے کہاکہ ورلڈ تھیٹر ڈے شائقین کیلئے صاف ستھری اور صحت مندو معیاری تفریح کا شاندارذریعہ ثابت ہواہے۔ ورلڈ تھیٹر ڈے کے سلسلہ میں فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد میں سٹیج ڈرامہ پیش کیاگیاجس میں نامور فنکار وں، اداکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی ۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 مارچ 2018

Share On Whatsapp