Indian Actor Dies At Age Of 26

کم ہی عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والے اداکار کی اچانک پراسرار موت واقع

ممبئی : : معروف ٹی وی اداکار 26 سال کی عمر میں ہی چل بسا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی سیریل '' دل مل گئے'' سے شہرت پانے والے اداکار کرن ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ، کرن کی عمر 26 سال تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ اگرچہ کرن کی موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر کرن کی موت نیند کے دوران ہی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔ کرن کی لاش کو سب سے پہلے ان کی والدہ نے صبح 11 بجے کے قریب دیکھا، ان کے سوگواروں میں ان کی والدہ ہیں۔ کرن کے تمام دوست ان کی اچانک موت پر کافی صدمے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرن کی اچانک موت پر ہمیں کسی طور یقین نہیں آ رہا۔ پوری ڈرامہ انڈسٹری کی جانب سے کرن کی موت پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 مارچ 2018

Share On Whatsapp