Actress Arfa Sidiqui Responds On Her Marriage Rumours

اداکارہ عارفہ صدیقی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام

کسی کو میر ے ذاتی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں، اداکارہ

لاہور : اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برسوں منظر عام سےغائب رہنے والی اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی منظر عام پر آگئی ہیں۔ عارفہ صدیقی نے مشہور موسیقار استاد نذر حسین سے شادی کرلی تھی جس کے بعد وہ شوبز کی دنیا سے دور ہوگئی تھیں۔ تاہم استاد نذر حسین کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئے تھے۔
ان کے انتقال کے بعد اداکارہ پر خود سے کم عمر نوجوان سے دوران عدت ہی نکاح کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس کے باعث انہیں منظر عام پر آنا پڑا۔ عارفہ صدیقی نے کہا ہے کہ کسی کو میر ے ذاتی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں، میں جس سے مر ضی شادی کرو ں کسی کو اس سے کیالینا دینا ۔ عارفہ صدیقی نے مزید کہا ہے کہ شوبز میں ہونے کی وجہ سے لوگ بڑی آسانی سے ہمیں ٹارگٹ کر لیتے ہیں ہم بھی اس معاشر ے کا حصہ ہیں کسی کو بھی کسی فنکار کی ذاتی زندگی پر بات یا مداخلت کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مر ضی کے مطابق زندگی گزارے ۔ عارفہ صدیقی کی دوسری شادی سے متعلق مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

تاریخ اشاعت : منگل 27 مارچ 2018

Share On Whatsapp