فارمولا فلمیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں، رائٹروں کو نئے موضوعات پر قلم آزمائی کرنی ہو گی ‘ مہوش حیات

فلم کا اصل مقصد انٹرٹینمنٹ کے ساتھ لوگوں کی اصلاح کرنا بھی ہے ،فلموں میں اصلاح کے پہلو کو زیادہ اجاگر کرنا چاہیے

لاہور : اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ فارمولا فلمیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں، ، فلم رائٹروں کو نئے موضوعات پر قلم آزمائی کرنی ہو گی ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں لاتعداد موضوعات ایسے ہیں جن پر ابھی تک کچھ نہیں لکھا جا سکا ،فلم کا اصل مقصد انٹرٹینمنٹ کے ساتھ لوگوں کی اصلاح کرنا بھی ہے اور اسی لیے فلموں میں اصلاح کے پہلو کو زیادہ اجاگر کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ’’نامعلوم افراد ‘‘کسی فلم کی کاپی تھی، یہ بالکل اوریجنل فلم تھی جس میں عوامی مسائل کی عکاسی کی گئی تھی ۔ مہوش حیات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مثبت سوچ رکھتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میری کسی سے کوئی رقابت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کار ڈرائیور کرنا مشکل کام ہے ،کبھی ڈرائیور نہ ہو تو مجبوراً مجھے یہ ناگوار کام کرنا پڑتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp