ایمان علی بھی خواتین فلمسازوں کی فہرست میں شامل ہونے کو تیار

ماڈل و اداکارہ نے بطور رائٹر اور پروڈیوسر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور : ماڈل و اداکارہ ایمان علی بھی خواتین فلمسازوں کی فہرست میں شامل ہونے کو تیار ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایمان علی نے بطور رائٹر اور پروڈیوسر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کی پہلی کاوش ہو گی ۔ اس سے قبل وہ صرف ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرتی رہی ہیں اور اب ان کا شمار بھی شوبز انڈسٹری کی ان خواتین پروڈیوسراور ہدایتکاروں میں ہونے جا رہا ہے جنہوں نے اپنی فلمیں بنائی تھیں جن میں ملکہ ترنم نور جہاں ،زینت بیگم ،سنگیتا ،شمیم آراء ،آصمہ بٹ ،ریما،زیبا بختیار، مہرین جبار ،ثمینہ پیرزادہ ،فضاء علی مرزا ،نور بخاری اور حریم فاروق شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp