پاکستان پیس کلچر فورم کی جانب سے سید حیدر علی کو مزاحیہ سٹ کام ’’نواب گھر ‘‘کی کامیابی پر بہترین پروڈیوسر ،دو لاکھ روپے کا انعام

توقع ہے مستقبل میں بھی ایسے مزاحیہ ڈرامے پیش کرتے رہیں گے جس سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آتی ہیں‘ چوہدری شکیل ، سید گوہر عابد

لاہور : اسلام آباد پی ٹی وی کے ڈرامہ پروڈیوسر سید حیدر علی کو مزاحیہ سٹ کام ’’نواب گھر ‘‘کی کامیابی پر پاکستان پیس کلچر فورم کی جانب سے بہترین پروڈیوسر کے ساتھ دو لاکھ روپے کا انعام بھی دیاگیا۔ مقامی ہال میں ہونے والی تقریب میں اسلام آباد پی ٹی وی کے پروڈیوسر سید حیدر علی کو پاکستان پیس کلچرفورم کے صدر چوہدری شکیل اورجنرل سیکرٹری سیدگوہر عابد نے دو لاکھ روپے کا چیک دیا ۔
اس موقع پر پاکستان پیس کلچر فورم کے عہدیداروںنے سید حید علی کو بہترین پروڈیوسر تسلیم کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ ایسے مزاحیہ ڈرامے پیش کرتے رہیں گے جس سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آتی رہیں گی ۔اس موقع پر سٹ کام ’’نواب گھر ‘‘کی کاسٹ میں شامل عینی طاہرہ ، نواز انجم ،سخاوت ناز ، رمشا ، سردار کمال ، ظفری خان ، قیصر پیا ، اما نت چن اور امان اللہ سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ان فنکاروںنے امان اللہ کو پرائڈ آف جیتنے پر مبارکباد دی ۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp