فلم ’’بکٹ لسٹ‘‘ کا ٹیزر جاری

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کی میراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت ان دنوں اپنی میراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ، فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیزر میں مادھوری مختلف روپ میں نظر آرہی ہیں۔ فلم 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp