سونو سود فلم ’’سمبا‘‘ کا حصہ بن گئے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار سونو سود فلم ’’سمبا‘‘ کا حصہ بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کی فلم میں ویلن کے کردار کے لئے پہلے ابھیشیک بچن کا نام سامنے آیا ان کے انکار کے بعد آر مدھون کے نام کا اعلان کیا گیا لیکن وہ بھی کندھے کی سرجری کے باعث فلم کا حصہ نہیں بن سکے اور اب اسی کردار کے لئے ادکار سونو سود کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان اہم کردارادا کر رہی ہیں۔ فلم 27 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp