امیتابھ بچن کی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں امیتابھ بچن کھڑے جبکہ رشی کپور بیٹھے ہوئے پودے کو پانی دے رہے ہیں۔ فلم میں امیتابھ بچن 102سالہ بوڑھے باپ اور رشی کپور 75سالہ بیٹے کا کردارادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی باپ بیٹے کی محبت پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایتکار اومیش شکلا ہیں ۔ فلم گجراتی پلے ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ سے ماخوذ ہے جسے سامیا جوشی نے لکھا ہے۔فلم مئی میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp