کامیڈی سے بھری فلم’’ انیمل کریکرز ‘‘4 مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس : ایڈونچر اور کامیڈی سے بھری اینی میٹڈ مووی’’انیمل کریکرز‘‘ چار مئی کو سنیماؤں میں دھوم مچائے گی۔فلم کی کہانی گھومتی ہے ہنٹنگٹن گھرانے کے گرد جو چلاتے ہیں سرکس ایک دن ملتا ہے انہیں پراسرار جادوئی ڈبہ۔ جس میں جانوروں کی ہوتی ہے غذا۔ خاص بات یہ ہوتی ہے کہ جو بھی چکھ لیتا ہے اس کھانے کو وہ بن جاتا ہے جانور ہی۔یہ سازش کوئی اور نہیں بلکہ اوون کے انکل ہوراشیو ہنٹنگٹن بناتے ہیں جس کے بعد شروع ہوتی ہیں مشکلات۔ فلم کے مرکزی کرداروں پر پس پردہ آواز دے رہے ہیں۔ جون کراسنسکی، ایملی بلنٹ اور سلویسٹر اسٹالون۔ایڈونچر اور کامیڈی سے بھری اینی میٹڈ فلم انیمل کریکرز چار مئی کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp