فلم ’’کک2‘‘ میں سلمان خان کے دوہرے کردار بارے خبروں کی تردید

ممبئی۔ : بالی وڈ فلم ساز ساجد نادیادوالا نے فلم ’’کک2‘‘ میں سلمان خان کے دوہرے کردار بارے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس کے بعد وہ علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ پھر ’’دبنگ تھری‘‘ اور پھر’’ کک ٹو‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے۔ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سلمان خان فلم ’’کک ٹو‘‘ میں دوہرا کردارادا کریں گے لیکن فلم ساز نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp