امریکن کامیڈی فلم ’’ماما میا2ہیئر وی گو اگین‘‘20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک : برٹش امریکن کامیڈی فلم ’ماما میا2ہیئر وی گو اگین ‘‘20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اول پارکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سال 2008میں ریلیز ہونے والی فلم ماما میا کا سیکوئل ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اداکارہ میریل اسٹریپ،امینڈا سیفرائڈ،للی جیمز،جولی والٹرز،کولن فرتھ،اینڈی گارسیا اور ڈومینک کووپر سمیت دیگر شامل ہیں۔جوڈی کریمیر اور گیری گوزمین کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کردہ یہ میوزیکل کامیڈی فلم 20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp