ہالی ووڈ ایکشن پوائنٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز ‘فلم یکم جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیوجرسی : نیوجرسی کے تھیم پارک پر مبنی ہالی وڈ فلم،، ایکشن پوائنٹ،، کا پہلا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے ۔ کامیڈی سے بھرپور فلم رواں برس جون میں بڑے پردے پر آئے گی۔کہانی ہے ایسے تھیم پارک کی جسے بہت ہی برے انداز میں تعمیر کیا جاتا ہے، اس میں لگے جھولے اور دیگر تفریحی سامان کسی کی بھی جان خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایسے میں مالک کی بیٹی اس تھیم پارک میں آنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے جبھی ڈی سی اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کی حالت سنوارنے کی ٹھان لیتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp